پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیا۔ شبلی فراز
وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے۔ان خیالات کا اظہار سید شبلی فراز نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری اختراع نہیں بلکہ بین الاقوامی انکشافات ہیں۔براڈشییٹ کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کے این آراوز کی وجہ سے ملک کوکیسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نیاپنے گھربھریاورپاکستان کے عوام کولوٹا۔