جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ٹریفک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کو بھی بڑھایا جائے گا۔