کورونا کا سب سے بڑا وار، دنیا میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ
کورونا کا سب سے بڑا وار، دنیا بھر میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دو دن میں دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 60لاکھ سے زائد ہو گئی۔ چار دن کے دوران ایک کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔2019 سے شروع ہونے والی عالمی وبا سے اب تک 31کروڑ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 55لاکھ سے زائد ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر کورونا کی نئی قسم اومیکرون اپنی لپیٹ میں لے چکی ہو گی، یہ تخمینہ 2022 کے پہلے ہفتے میں پورے یورپ میں رپورٹ ہونے والے 70 لاکھ نئے کیسز کے بعد لگایا گیا ہے، دو ہفتوں کے عرصے میں انفیکشن کی تعداد دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔