وزیراعظم اور آصف زرداری کا خالد مقبول سے رابطہ، معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی ہے۔ ایم کیو ایم کنوینر کا کہنا ہے کہ آج رات تک معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آج رات تک معاملے پر پیشرفت کی یقین دہانی کروادی۔آصف زرداری نے ایم کیو ایم رہنماء کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیلی فون کرنے پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔رہنماء ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی امید ہے۔
آصف زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے یقین دہانی کرائی۔ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادر آباد مرکز کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے رابطہ ہوا اور مثبت بات ہوئی، امید ہے زرداری صاحب اپنا کہا پورا کرتے ہیں۔