بھارت :چھٹیوں پر گئے ملازمین کو ڈسٹرب کرنے پر جرمانہ ہو گا

نئی دہلی: بھارت کی ایک نجی کمپنی نے اپنے ملازمین پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ چھٹیوں پر گئے کمپنی کے ملازمین سے رابطہ نہیں کریں گے ورنہ انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک کمپنی نے چھٹیوں پر گئے اپنے ملازمین کو ڈسٹرب کرنے یا کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے کمپنی کے دیگر ملازمین کو روک دیا۔کمپنی نے اعلان کیا کہ اگر کمپنی نے اپنے کسی بھی ایسے ساتھی سے رابطہ کیا جو چھٹیوں پر گیا ہو تو اسے جرمانہ کر دیا جائے گا جو ایک لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔