ڈریپ نے 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کر دی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سفارش کی ہے کہ ملک میں عدم دستیاب 110 دواؤں کی قیمت بڑھائی جائے، ڈریپ کی جانب سے کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر، دماغی امراض کی دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہارڈ شپ کیسز کے حساب سے دواؤں کی قیمت میں 10 سے 20 فیصد اور کسی میں 40 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اس سے قبل ڈریپ ملک میں دواؤں کے ممکنہ بحران کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔