صدر نے وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا تو لیں گے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتے ہیں تو شہباز شریف لیں گے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو چیلنج نہیں گے اور کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی بلکہ اس کے بعد بھرپور تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔