کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں بم دھماکے کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہے

کوئٹہ کے کچلاک بازار میں دھماکے کے خلاف اے این پی کی جانب سے یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ کاروباری اور تجارتی مراکز بند جبکہ سکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابرہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو آمدو رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پوليس کے مطابق بم دھماکے کا مقدمہ نيو کچلاک تھانہ ميں ايڈيشنل ايس ايچ او محمد جاويد کی مدعيت ميں درج کيا گيا ہے . مقدمہ قتل ،اقدام قتل،انسداد دہشتگردی اور دھماکہ خيز مواد کی دفعات کے تحت درج کيا گيا ہے تاہم واقعہ ميں کوئی گرفتاری عمل ميں نہيں آئی۔ گزشتہ روز کچلاک ميں ہونے والے دھماکے کے باعث نو افراد جاں بحق جبکہ اے این پی کے کارکنوں سمیت سترہ افراد زخمی ہوئے تھے.