کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دس افراد زخمی ۔

پوليس کے مطابق کوئٹہ ميں عوامی نيشنل پارٹی کی جانب سے کچلاک واقعہ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے،پارٹی کارکن ہڑتال کاجائزہ لينے کے لئے ڈبل روڈ سے گزر رہے تھے کہ چند نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتيجے ميں کارکنوں اور راہ گيروں سميت دس افراد زخمی ہوگئے،زخميوں کو سول اسپتال منتقل کردياگيا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے اين پی کے کارکن سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے پوليس اور انتظاميہ کے خلاف شديد نعرے بازی کی اور پوليس اور ايف سی کے اہلکاروں کو دھکے بھی دئيے.