لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر تین کے باہر سے سات افراد کو گرفتار، قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيشی پر آئے سات افراد عدالت کے باہر موجود تھے۔ پوليس کی جانب سے چيکنگ کيے جانے پر ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔پوليس کے مطابق برامد کيے جانے والے اسلحے ميں ایک سو پچاس راؤنڈ ، پستول اور رائفليںشامل ہیں۔ساتوں افراد کا تعلق چند روز قبل سيشن کورٹ کے بخشی خانے ميں پوليس مقابلے کے دوران مارے جانے والے قيدی محمد اعظم سے ہے۔ محمد اعظم نے تيس جون کو سيشن کورٹ کے بخشی خانے ميں شفقت چدھڑ نامی قيدی کو فائرنگ کرکے قتل کرديا تھا جبکہ دونوں فريق انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں کيس کی سماعت کے ليے آئے تھے۔