ملک کےمختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بالائی اور وسطی پنجاب اورخیبرپختونخوامیں مزید بارشوں کی پیش گوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور زیریں حصوں میں داخل ہونے والے مون سون کے نئے سسٹم کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ زیریں سندھ اورگلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش متوقع ہے ۔کراچی میں آج بھی موسم خوشگوار ہے شہر میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی کے بعد عوام کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے ساحل سمندر پر پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بعض مقامات پربھی بارش ہوئی۔