شمالی افغانستان: شادی کی تقریب میں خود کش حملہ، رکن اسمبلی سمیت بائیس افراد ہلاک اورسوسے زائد زخمی ۔
افغانستان کے شمالی صوبے سمگان میں رکن اسمبلی احمد خان کی بیٹی کی شادی کی تقریبات جاری تھی کہ تقریب میں شریک ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سےاڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں ایم پی احمد خان صوبائی انٹیلیجنس سربراہ محمد خان، سینٹرزاور دیگرارکان اسمبلی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں سو سےزائد افراد زخمی بھی ہوئےہیں، واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نےقبول نہیں کی ہے۔