دورہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی، ٹیم کی کارکردگی سےمطمئن نہیں۔ کپتان مصباح الحق
لاہورائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریزمیں ناکامی خراب فیلڈنگ اوربیٹنگ کی وجہ سے ہوئی۔سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچ جیتنے چاہیئیں تھے مگر بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کوچ کام کررہا ہےمگربہتر فیلڈنگ کی ذمے داری کھلاڑیوں پرعائد ہوتی ہے ۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ سینئیر کھلاڑیوں کی جگہ جونئیرز نے اچھا پرفارم کیا جوخوش آئند ہے۔ اُدھرٹی ٹونٹی کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اچھا برا وقت آتا ہی رہتا ہے ،سری لنکا خلاف سیریز ہمیشہ ہی مشکل رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریزمیں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا رہا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز برابر رہی۔قومی ٹیم آئندہ سیریزمیں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔