حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا نوٹیفکشن کل جاری کیا جائے گا۔

وزارت پٹرولیم کےذرائع کےمطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکتالیس پیسے،ایچ او بی سی کی قیمت میں پانچ روپے ساٹھ پیسے،ایل ڈی او کی قیمت میں ایک روپیہ بانوے پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ باسٹھ پیسے فی لٹر اضافہ کیا جا رہا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی،اسکے علاوہ سی این جی کی قیمتوں میں ایک روپیہ انتیس پیسے فی کلو اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکشن کل جاری کئے جائیں گے اور عملددرآ مد سولہ جولائی سے ہو گا۔