نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی سفاکیت اور بربریت انتہا کو پہنچ گئی، فضائی اور راکٹ حملوں کے بعد صہیونی طاقت نےزمینی محاذ بھی کھول دیا،بمباری میں شہداءکی تعداد ایک سو ستر ہوگئی
اسرائیلی کمانڈوز نے بربریت کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا،، حماس کے راکٹ لانچنگ سائٹ پر حملے کیلئے اسرائیلی نیول کمانڈوز شمالی غزہ میں داخل ہوگئے ہیں،،،،، اور شمالی غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،،، اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں خواتین اور بچوں سیمت تیس افراد شہید ہوگئے،،،، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ارسٹھ تک جا پہنچی،،،،، جبکہ گیارہ سو کے قریب زخمی بھی ہیں،،،،، خبرایجنسی کے مطابق تازہ حملے حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر مقبوضہ بیت المقدس پر راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کیے گئے،،،،،، دوسری جانب لبنان سے داغے جانے والے دو راکٹ شمالی اسرائیل میں گرے،، تاہم ان حملوں میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا،،،، اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ راکٹ اسرائیل کے ساحلی علاقے نحاریہ کے غیرآباد علاقے میں گرے،،،، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، آشیانوں سے اُٹھتا دھواں مکینوں کو غمگین کر رہا ہے، دوسری جانب عالمی رہ نماؤں کی اپیلوں کے باجود اسرائیلی حکام جارحیت سے باز آنے پر تیار نہیں