ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے اسرائیل پر فلسطینیوں کیخلاف اسلحے کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر کا کہنا ہے کہ جنگی جرائم کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائيں
خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آٹھ جولائی سے اسرائیل کے فلسطین کے خلاف شروع ہونے والے حملوں میں اب تک سینکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہيں،،، جن میں زيادہ تر عام شہری شامل ہیں،،،، جمعے کی صبح تک اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں چوبیس بچے اور سولہ خواتین بھی شامل تھیں،، ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک چھ سو فلسطینی زخمی اور ساڑھے تین سو کے لگ بھگ گھر تباہ ہوچکےہيں،، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی آزادانہ فیکٹ فائنڈنگ مشن سے غزہ اور اسرائیل میں تحقیقات کراکے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے،، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہےکہ بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بن کر ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے،، رپورٹ میں اقوام متحدہ سے اسرائیل، حماس اور فلسطینی گروپس پر اسلحے کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے