آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کاسلسلہ جاری،شمالی وزیرستان میں فورسز میں کارروائی کےدوران اہم کمانڈروں سمیت 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
آئی ایس پی آر کےاعلامیے کےمطابق تازہ ترین کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقےآلواڑہ میں کی گئی،جس میں دہشت گردوں کےٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، فضائی کارروائی میں چودہ دہشت گرد مارے گئے،جس میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں،پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق دہشت گرد بھاگتے ہوئے اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے