امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب امنیول میکرون سے ملاقات کی
پیرس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب امنیول میکرون سے ملاقات کی،، فرانس کے صدرکا کہنا ہے کہ وہ پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا 'احترام' کرتے ہیں لیکن فرانس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر قائم ہے، صدر کا کہنا تھا 'ہم جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمارے اختلافات کیا ہیں؟ یہ ضروری ہے کہ اس سمت میں آگے بڑھا جائے، اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ امریکہ اس حوالے سے اپنا موقف تبدیل کر سکتا ہے، صدر کا کہنا تھا کہ 'پیرس معاہدے کے حوالے سے کچھ ہو سکتا ہے،
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ ماحولیات سے متعلق معروف پیرس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا تھا،، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا