امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن خلیجی ریاستوں کے درمیان جاری سفارتی تنازعہ کے حل کے لیے دوبارہ دوحہ پہنچ گئے ہیں

امریکہ قطرخلیج تنازعے کو حل کرنے کیلئے سرگرم ہے،، امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر دوحہ پہنچ گئے ،، عرب ٹی وی کے مطابق ٹلرسن کے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور انہیں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر تین عرب ریاستوں کے حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے، گزشتہ روز عرب ریاستوں نے انسداد دہشت گردی کے تناظر میں قطر اور امریکا کے مابین ہونے والے معاہدے کو ناکافی قرار دیا تھا،، دوحہ اور واشنگٹن نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے ایک اہم معاہدے پر اتفاق کیا تھا