وینس ولیم نے ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں ب جوہانا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا،، 37 سالہ وینس ولیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جوہانا کونٹا کو 6-4 اور 6-2 کے واضح فرق سے شکست دی ،، اس جیت کے ساتھ ہی وینس ولیم نے سنہ 1994 کے بعد ومبلڈن فائنل کھیلنے والی سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، شکست کے ساتھ ہی جوہانا کا ومبلڈن کا پہلا فائنل کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا ،، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس چند مواقعے آئے تاہم وینس نے انھیں مجھ سے دور کر دیا جس کا تمام کریڈٹ انھیں جاتا ہےامریکی ٹینس سٹار وینس کا ومبلڈن کے مقابلوں میں یہ نوواں فائنل ہے۔ انھوں نے اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل سنہ 2000 میں جیتا تھا۔