نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم اب انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈیبیوٹ کرنے جا رہے ہیں
آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹاپ باؤلر عماد وسیم اب انگلش کاؤنٹی میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہ ویزے کیلئے انتظار میں ہیں، عماد وسیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ٹاپ باؤلر کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کرتے ہوئے انھیں بی کیٹیگری میں جگہ دی ہے، 28 سالہ عماد وسیم اب تک 26 ون ڈے میچوں اور 19 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں