پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 اضلاع میں214 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں ناقص رنگوں اورسکرین کے استعمال پر آئس بار سیل کردی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق قلفی کی تیاری میں زنگ آلود برتن،کیڑوں سے بھرے سانچے استعمال کیے جا رہے تھے۔ ملتان، شجاع آباد کے علاقے میں مضر صحت رنگوں کے استعمال پر مٹھائی کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ایکسپائر اجزا کے استعمال، غلط تاریخ اجرا درج کرنے پر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا۔ راولپنڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر قلفہ پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ چاروں اضلاع میں دوسوچودہ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران پانچ لاکھ جرمانہ اور اصلاح کیلئے نوٹس جاری کئے گئے۔