عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرقی کیلئے تفصیلات طلب

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جائیداد تفصیلات طلب کرکے کہا ہے کہتفصیل آنے کے بعد جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔دونوں اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کے لیے تھانوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ملزمان پر ریڈ زون میں توڑ پھوڑ ،سرکاری ٹی وی پر حملے اور ایس ایس پی کو زخمی کرنے کا الزام ہے 2014ء کے دھرنوں کے دوران طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے دونوں رہنمائوں کو اشتہاری قرار دیا تھا تاہم اب عدالت کی جانب سے دونوں رہنمائوں کی قرقی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ریونیو ڈپارٹمنٹ اور پولیس کے متعلقہ تھانوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور ان کے نام جائیدادوں کی تفصیل طلب کی گئی ہے جائیداد کی تفصیل آنے کے بعد جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔