کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم عبدالواہاب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،، پولیس کے مطابق ملزم اوراس کا ساتھی شہریوں سےلوٹ مارکررہے تھے۔پولیس موقع پرپہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہواجبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ مدینہ کالونی پولیس نے دومنشیات فروشوں سہیل اور اورنگزیب کو گرفتارکرلیا،جبکہ اتحاد ٹاون پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان عالم زیب، افضل اور طارق عرف نوید کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، بلدیہ ٹاون پولیس نے عارضی سکونت ایکٹ کے تحت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں مالک مکان فدا حسین اور کرائے دار سمسن جان شامل ہیں۔۔ ادھر منگھو پیر اور کورنگی سے تین روز پرانی دو لاشیں برآمد ہوئیں