گھریلو بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات:تحریک انصاف نے اسمبلی میں تحریک التوء جمع کرادی.

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوء جمع کرادی۔2010سے 2017تک گھریلو تشدد سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 40سے زائد ہو گئی ہے۔یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 2کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے ہیں۔یہ بچے کسی نا کسی مزدوری سے منسلک ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیاپنجاب میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی سرکاری تنظیم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق پنجاب میں گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے 9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔