امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عجیب سمندری مخلوق کی بہتات دیکھنے میں آرہی ہے

نیم شفاف کھیرے نما یہ سمندری جانور کو پائروسومس بھی کہا جاتا ہے، اس کی موجودگی کی پہلی اطلاع جیوگرافک ادارے نے ایک ماہ قبل دی تھی، اور اب بھی کیلیفورنیا کے ساحلوں پر ان کی آمد جاری ہے،، سلینڈر نما یہ جانور کئی خلیات سے مل کر بنے ہوتے ہیں اور بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچاتے،لیکن ان کی موجودگی سے کئی سوالات جنم لے رہے کہ آخر ان کی بڑی تعداد ساحلوں پر کیوں آرہی ہے اور کہیں یہ کسی سمندری تبدیلی کی نشانی تو نہیں؟جیلی کی طرح دکھائی دینے والی یہ سمندری مخلوق قدرے گرم پانیوں میں پائی جاتی ہے