نوازشریف نےانصاف کو خریدا، اداروں کو تباہ کیا, حکمرانوں کی وجہ سے سارے چوروں کو چوری کا موقع ملا,عمران خان

کہوٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف پر باونسرز کی بھر مار کر دی, ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جو کام کیا پاکستانی قوم ان ممبران کو کبھی نہیں بھولے گی، کرپٹ غیر دیانتدار حکمران ملک کو تباہ کر دیتے ہیں۔ ہر سال ایک ہزارارب روپے کرپشن کی نذر ہوتے ہیں،نواز شریف نے ملک کےادارے تباہ کیے۔ہمیشہ لوگوں کوخریدا، ڈاکوؤں سے مک مکا کیا۔خود بھی چوری کی اوردوسروں کو بھی موقع دیا۔عمران خان نےکہاکہ نیاپاکستان تب بنےگا جب چوروں کو پکڑا جائے گا،آیندہ ہفتے ایک نیا پاکستان نظر آرہا ہے، سب کارکن اسلام آباد آئیں گے اور ہم خوشیاں منائیں گے،جے آئی ٹی میں جوچیزیں آئیں نوازشریف کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا۔ جب حکمران کرپٹ ہوتے ہیں تو ادارے تباہ اور ملک تباہ ہوتا کیونکہ کرپشن کی وجہ سےسرمایہ کاری نہیں آتی،کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کے کئی ممالک آج پاکستان سےاوپر جاچکے ہیں،قرضے لے کر بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے،اڑھائی کروڑبچےاسکولوں سے باہر ہیں، آج پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں کی جاتی