وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈٹ جائیں استعفیٰ نہ دیں، پاناما کیس ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہے,مولانا فضل الرحمان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما کی دیگ ٹھنڈی ہونے جارہی ہے، جے آئی ٹی بنانا ایگزیکٹو افیئرز میں آتا ہے، پاناما کیس کو لیکر ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے، خورشید شاہ وزیراعظم کے پہلو میں بیٹھ کر جمہوریت کو بچاتے رہے اب وہ اور اپوزیشن ارکان کس بنیاد پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں,فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے کیس کیوں نہیں اٹھائے جارہے، دھرنوں کا راستہ روک کر ہم نے سی پیک کیلئے راستہ کھولا ہے۔ سی پیک گریٹ گیم کا حصہ ہے۔۔ امریکا اور بھارت اسے رکوانا چاہتے ہیں, فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، ہمارا ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ جو آج ہورہا ہے کل آپ اس کو دیکھ کر روئیں گے