ہم جانتے ہیں کہ حکومت کے خلاف سازش کون کررہا ہے،پانامہ فلم کے ڈائریکٹرملک سے باہربیٹھے ہیں, رانا ثنااللہ

وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے سرغنہ عمران خان ہیں،پاناما کے پیچھے وہی قوتیں کام کررہی ہیں جو دو ہزار چودہ کے دھرنے کے پیچھے تھیں،انھوں نے کہا پاناما صرف ایک بہانہ ہے کہ اگرپاناما کا معاملہ نہ ہوتا توحکومت کو کسی اورکیس میں الجھا دیا جاتا,صوبائی وزیرقانون نے پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ چھ لوگ ساٹھ دنوں میں اتنی لبمی تحقیق کرکے رپورٹ کیسے تیارکرسکتے ہیں،جے آئی ٹی تمام کوششوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی منصوبے میں کرپشن ثابت نہیں کرسکی,رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس معاملے کے بعد سول اورعسکری قیادت کے درمیان تعلقات پرکوئی اثرنہیں پڑا،،سازشوں سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں،آئندہ عوام کی عدالت میں پیش ہوکرشازشیوں کو بے نقاب کریں گے