میاں صاحب توواپس آگئے اب تین سوارب روپے بھی واپس لے آئیں، ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے ملک کوقرضوں میں دھکیل دیا، عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حلقہ این اے تریپن جی نائن مرکز میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ دو جماعتوں نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا،دس سال پہلے ملک کا قرضہ چھے ہزارارب روپے تھا جوآج ستائیس ہزارارب روپے تک پہنچ چکا ہے،،انھوں نے کہا کہ اقتدارمیں آ کربدعنوانی پرقابوپائیں گے،،کرپشن روکنے والے نیب،ایف آئی اے کومضبوط کریں گے،میاں صاحب توآگئے اب تین سو ارب ارب روپے بھی واپس لے آئیں, اس سے قبل بہارہ کہومیں جلسے سے خطاب میں چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انہیں لوگ سالانہ اربوں روپے خیرات دیتے ہیں،پاکستان سے آٹھ ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا،پیسہ اکٹھا کرکے سب سے پہلے سرکاری سکولوں اورہسپتالوں کا معیاربہترکروں گا, چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پچیس جولائی کواین اے تریپن میں پی ٹی آئی کوووٹ دے کرکامیاب کرائیں