تمام پاکستانی متحدہوکردشمن قوتوں کوشکست دیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی مستونگ میں دہشت گردحملےکی مذمت جمہوری سرگرمی کوپٹری سےاتارنےکی دشمن قوتوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،تمام پاکستانی متحدہوکردشمن قوتوں کوشکست دیں گے،آرمی چیف مستونگ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی متحد ہو کر دشمنوں کو شکست دیں گے۔بری فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سراج رئیسانی جیسے ایک جانثار اور قابل سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔