اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن عمل دوبارہ بحال کرنے کے لئے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نیکی ہیلے نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے قرارداد کی منظوری ناگزیر تھی۔تاہم اقوام متحدہ میں جنوبی سوڈان کے سفیر اکیو بون مالوال نے سلامتی کونسل میں کہا کہ قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا اور یہ اقدام ان تنظیموں کی مکمل ناکامی ہے جو جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنا چاہتی ہیں