نواز شریف اور مریم نواز کو صحت مند قرار

نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا، تینوں کےکمرے علیحدہ علیحدہ ہوں گے، ملاقات بھی کرسکیں گے، تینوں کو اخبار،ٹی وی،روم کولر،بیڈاورگھرکےکھانے کی سہولت میسر ہوگی، بی کلاس میں اٹیچ باتھ روم، پنکھااورایک مشقتی بھی دیاجاتاہے، دوسری طرف ذرائع کے مطابق نوازشریف اورمریم نوازکاجیل میں میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا، میڈیکل ٹیم نےنوازشریف اورمریم نوازکوصحت مندقراردےدیا۔۔۔ وزارت قانون وانصاف کے نوٹی فکیشن کے مطابق اڈیالہ جیل کواحتساب عدالت کےاختیارات دےدیئےگئے۔ نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز کی سماعت اب اڈیالہ جیل میں ہو گی، نوٹی فکیشن کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسزمیں جیل ٹرائل ہوگا، اڈیالہ جیل میں ٹرائل کاحکم قومی احتساب آرڈیننس کی شق16کےتحت دیاگیا۔