ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے گرمی رفو چکر ہوگئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہونیوالی بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا، پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سیالکوٹ، لاہور،اسلام آباد،مری،راولپنڈی گوجرانوالہ میں بادل دل کھول کے برسے، مالم جبہ،پارا چنار،کوٹلی میں میگھا رت نے موسم سہانا کر دیا، زیارت،بگروٹ میں بھی کالی گھٹاؤں کا راج رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر اور گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ،سرگودھا، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔