انتخابی عمل ہرحال میں جاری رہے گا،عوام مایوسی سے نکلیں،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن میں سیکورٹی خدشات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی،،الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ملک میں انتخابی عمل ہرحال میں جاری رہے گا۔دہشت گردی کے واقعات کے بعد الیکشن سے متعلق عوام کومایوسی سے نکلنا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں سیکورٹی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے کر لائحہ عمل اختیارکریں،انتظامیہ،سیاسی جماعتیں سیکورٹی حالات سے متعلق آپس میں رابطے بڑھائیں۔انتخابات پرامن بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اورعوام تعاون جاری رکھیں۔الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا کہ نیکٹا الیکشن کمیشن کو تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھے۔