آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سراج رئیسانی کو ’پاکستان کا سپاہی‘ قرار دے دیا

مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کی میت کو فوجی اعزاز کے ساتھ کوئٹہ کے موسیٰ سٹیڈیم میں لایاگیا، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور صوبائی وزراء سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سراج درانی کے بھائیوں نواب اسلم رئیسانی، نوابزادہ لشکری رئیسانی، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم، آئی جی پولیس بلوچستان اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی تدفین اُن کے آبائی علاقے کانک میں کی گئی، ضلع مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد افراد کی شہید ہوگئے تھے۔