شہباز شریف آپ کیلئے اچھی خبر نہیں، آپ کو بھی اڈیالہ جانا ہے، عمران خان
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے، دھماکوں کا مقصد الیکشن ملتوی کرانا ہے، کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہو،الیکشن میں لوگ نہ نکلیں، ہم جلسے نہیں روکیں گے،انتخابی مہم تیئس جولائی تک جاری رہے گی، انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے ساتھ بڑی گیم کی، کہا میاں صاحب واپس آجاؤ ،لاکھوں لوگ استقبال کے لیے ایئرپورٹ آئیں گے لیکن صرف چارسے آٹھ ہزارلوگ باہرنکلے، نظرآرہا تھا کہ شہبازشریف اپنی باری آنے پرخوش تھے،انھوں نے کہا کہ پچیس جولائی کے بعد شہبازشریف کے باری آئے گی، وہ چھپن کمپنیوں کے کیس میں جلد نوازشریف کے پاس اڈیالہ جیل جائیں گے،
کپتان نے سیاسی مخالفین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام اس لیڈرکونہ مانیں جس کی جائیدادیں بیرون ملک ہوں، زرداری بتائیں ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا،وہ بھی پینتیس ارب کی منی لانڈرنگ کے کیس میں ملوث ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں گھرخریدا لیکن سارا کچھ بیچ کرپاکستان آگیا،میرے مفادات پاکستان میں ہیں میرا ملک اوپرجائے گا میں بھی اوپرجاؤں گا