یمن: حکومت کی حامی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 8حوثی باغی ہلاک
یمن کے جنوب مغربی صوبے Taiz میں حکومت کی حامی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم آٹھ حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے Taiz اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر حدیدہ کے درمیان اہم رابطہ سڑک پر قبضے کی کوشش میں حملہ کیا جسے حکومت کی حامی فورسز نے ناکام بنادیا۔