لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہو گئے۔ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اتوار کی علی الصبح بارش اور ہواؤں نے موسم سہانا کر دیا ،موسلا دھار بارش کے باعث لاہور کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فیصل آباد ،سرگودھا ،میانوالی اور گجرانوالہ سمیت صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،بنوں اور کشمیر میں بھی بارش کے امکانات ہیں ،جس سے حبس کی شدت میں کمی آ جائے گی