ایران برطانیہ کے زیر قبضہ ایرانی آئل ٹینکر کے معاملے سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کا خواہشمند ہے، جواد ظریف
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران برطانیہ کے زیر قبضہ ایرانی آئل ٹینکر کے معاملے سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کا خواہشمند ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو Grace-Iایرانی آئل ٹینکر چھوڑ دینا چاہیے جسے گزشتہ ہفتے برطانوی بحریہ نے بحیرہ روم کی اپنی سمندری حدود میں جبل طارق کے مقام پر شام کے خلاف عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی بناء پر قبضے میں لیا تھا۔ اس سے پہلے برطانوی وزیرخارجہ Jeremy Hunt نے کہا کہ برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کو اسی صورت میں چھوڑے گا اگر ایران یہ ضمانت دے کہ یہ تیل وہ شام نہیں بھیج رہا ہے