حکومت نےعازمین حج کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے ہیں،ڈاکٹرفردوس
اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔ سیالکوٹ کے ہوائی اڈے پر عازمین حج کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس سال عازمین حج کی سہولت کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے روڈ ٹو مکہ منصوبے میں پاکستان کو شامل کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ۔ جس کا مقصد پاکستان میں امیگریشن کے عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار حج پیکج سے اضافی رقم عازمین حج کو واپس کی جارہی ہے کیونکہ حکومت مستحق لوگوں کو حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔