حکومت کی جانب سے جج ارشد ملک کی حمایت پر فواد چوہدری کو تحفظات

جدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب معاملہ عدالتوں اور ن لیگ کے درمیان ہے تو حکومت کیوں جج ارشد ملک کے بیان کی حمایت میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزراء کو ان معاملات پر نہیں بولنا چاہیے، یہ غلط ہےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک مبینہ ویڈیو دکھائی تھی جس میں وہ ن لیگ کے ایک کارکن سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ انہوں نے دباؤ میں آ کر دیا۔مریم نواز کے الزامات کے اگلے ہی روز جج ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے مریم نواز کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی نائب صدر کے الزامات جھوٹ اور مفروضے پر مبنی ہیں۔