کرتارپور راہداری منصوبہ: پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر پر شروع

کرتار پور راہداری کے تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان بھارت مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور آج واہگہ بارڈر پر ہو رہا ہے۔
پاکستانی وفد میں خارجہ، داخلہ، قانون و انصاف، مذہبی امور کے حکام شامل ہوں گے۔ اسی طرح متروکہ وقف املاک، ایف ڈبلیو او اور ایف آئی اے حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔کرتارپور راہداری کے تناظر میں سڑک، پل اور دیگر سہولیات سے متعلق بات ہو گی، یاتریوں کی تعداد، پیدل یا بذریعہ بس آمدورفت، امیگریشن، سفری دستاویزات کا معاملہ بھی زیر غور ہو گا،گرو پورب اور بیساکھی کے تہواروں پر خصوصی رعایات کے معاملہ پر بھی گفت گو ہوگی۔اجلاس میں مجوزہ معاہدے کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے پر غور ہو گا،کرتارپور راہداری مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ کے اجراء کی امید ہے۔ مذاکرات میں شرکت کے لئے پانچ رکنی وفد بھارتی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری سبھاش چندر لال داس کی قیادت میں 9بجے پاک بھارت سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔