امریکہ : آج غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں شروع کی جائیں گی
امریکہ میں وسطی امریکی ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے معاملے سے نمٹنے کیلئے آج ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں شروع کی جائیںگی۔ توقع ہے کہ یہ کارروائی ان دس شہروں میں مقیم سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن خاندانوں کے خلاف کی جائیگی جنہیں امریکہ کی ایک امیگریشن عدالت نے حال ہی میں ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ابھی تک امریکہ میں ہی مقیم ہیں۔