پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے لندن سے بار کی ڈگری حاصل کرلی
لاہور میں شاہ حسین نامی شخص کے قاتلانہ حملے سے بری طرح زخمی ہونے والی خدیجہ صدیقی نے لندن کے سٹی لا اسکول سے اپنی بار کی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 12 امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کیے اور بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی۔ خدیجہ صدیقی نے 6 مارچ 2019 کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی، اس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے سٹی لا اسکول میں داخلہ لیا۔