کوروناوائرس سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں:حماداظہر

صنعتوں اورپیداوارکے وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے تعمیرات کے شعبے میں ایک خصوصی معاشی پیکج دیاہے۔ نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم سے کم ایک سوچالیس صنعتی یونٹس براہ راست تعمیرات کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں اورتعمیرات کاشعبہ کھولنے سے عام شہریوں اور کم آمدن والے طبقے کوبڑا فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ کوروناوائرس سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔