پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا:شہریار آفریدی
کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی نے کہاہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیاہے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول اور ان کی بھارتی چنگل سے آزادی تک حمایت جاری رکھے گا۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر کشمیریوں کے نصب العین کواجاگر کیا اور اب یہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ نے دنیابھرمیں اس مسئلے کومزیداجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اوربھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کیاہے۔ انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ آگے آئے اوربھارتی قابض فوج کی طرف سے کشمیریوں کاقتل عام بندکرائے۔