وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی ، سیاسی اوراقتصادی صورتحال پرغورکیاجائے گا ۔اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پرکوروناوائرس کے پھیلاؤ پرقابوپانے کے لئے وضع کئے گئے قواعدوضوابط کا بھی جائزہ لیاجائے گا ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔