سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ ہولڈرز کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ان تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹرکے ساتھ یکجتہی پیدا کر کے خودکار نظام کے تحت جلد کردی جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے یہ توسیع ان اقامہ ہولڈرز کو دی جائے گی جنہیں شاہی فرمان کے ذریعے جرمانوں اور فیس سے استثنی دے دیا گیا ہے جبکہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ان کے ورک پرمٹس میں توسیع کردی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیی نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سعودی حکومت نے متعدد زمروں میں آنے والےغیرملکیوں کو ویزے اور اقامہ ختم ہو جانے پرلگنے والے جرمانوں اور فیسوں سے استثنی دے دیا ہے۔ اس سے قبل سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیی نے جرمانے اور فیس سے مستثنی غیرملکیوں کے زمروں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔