نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے اجرا کے بعد پراپرٹی ریٹ نیچے آنا شروع

ملک کے معاشی حالات، کورونا وائرس اورنیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے اجرا کے بعد پنجاب بھر میں پراپرٹی کے ریٹ نیچے آنا شروع ہوگئے، 5 لاکھ روپے مرلہ میں فروخت ہونیوالی زمین کے ریٹ ساڑھے تین لاکھ روپے تک آگئے جبکہ اسی طرح نواحی کالونیوں میں زمینوں کے ریٹ عام شہری کی پہنچ میں ہونے کے باوجود پیسہ نہ ہونے کے باعث لوگ پراپرٹی خریدنے سے قاصر نظر آرہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے مجبوری کے عالم میں لوگ اونے پونے داموں اراضی فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت بنکوں سے آسان شرائط پر قرضوں کے باعث لوگوں کی توجہ اس ہائوسنگ سکیم پر مرکوز ہونا شروع ہوگئی۔